جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کوٹلی میں بھارتی فوج کی وحشیانہ گولہ باری، ڈیڑھ ماہ کی بچی سمیت 4 شہری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی میں بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر وحشیانہ گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔

ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے بتایا کہ بھارتی شیلنگ سے ڈیڑھ ماہ کی بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے، شہید اور زخمی افراد کا تعلق ایل او سی کھوئیرٹہ سیکڑ سے ہے۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

عدیل احمد نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، باغ آزاد کشمیر میں بھی بھارتی فوج نے آبادی پر وحشیانہ گولہ باری کی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوئیں۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمی بہنوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر، بنڈالہ، چاہی نہالہ اور نالی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے بزرگ شہری اور بچی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مکان پر گولہ گرنے سے چھت منہدم اور 3 دیگر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی پوسٹ تباہ ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں