جامشورو: کوٹری کے علاقے سائٹ میں بند گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ میاں، بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں تین سے چار دن پرانی ہیں، مقتولین کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کی اطلاع پر گھر کا دروازہ توڑ کر لاشیں نکالی گئیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق مقتول میاں بیوی اور بچوں کا تعلق بلوچستان سے بتایا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی : ہوٹل سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، تہلکہ خیز انکشاف
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب ہوٹل سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھیں۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 25 سالہ مقتولہ کو سابق شوہر نے چھری کے وار کرکے قتل کیا، خاتون اور ملزم کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی ہوچکی تھی۔
مقتولہ خاتون اپنے سابق شوہر کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھی، شوہر کے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کے دوران جھگڑا ہوا، خاتون کو تشدد اور چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔