جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرےگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی فراہمی رواں ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو فراہم کی جائے ‏گی۔ پاکستان کو کوویکس کےتحت آسٹرازنیکا کی12لاکھ ڈوز ملیں گی۔

پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ہے۔ کوویکس پاکستان کی 20فیصدآبادی کو ‏مفت ویکسین فراہم کرےگا۔

کوویکس منصوبہ

کوویکس کرونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق قائم ایک منصوبہ ہے جس کی قیادت مشترکہ طور ‏جی اے وی آئی ویکسین گروپ، عالمی ادارہ صحت اور وبائی امراض کی تیاریوں سے متعلق اتحاد ‏کی جانب سے کی جارہی ہے جس کا مقصد حکومتوں کی جانب سے کووڈ-19 ویکسینز کی ذخیرہ ‏اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

اس مشن کے تحت دنیا میں سب سے زیادہ خطرے کا شکار ملک کو سب سے پہلے ویکسین کی ‏فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس وقت دنیا بھر میں دوا ساز اور ریسرچ سینٹرز کووڈ-19 ‏ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ویکسین کی حتمی تیاری کے بعد ان کی خوراکیں دیگر ممالک کو فرہم کی جائیں ‏گی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں