منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت اجلاس جاری تھا جہاں بات کرنے کا موقع نہ دیے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا جس پر اسپیکر اجلاس 15 منٹ کیلیے ملتوی کر دیا۔

اس دوران اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے سے خوب ہاتھا پائی کی۔ اراکین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کیا۔

- Advertisement -

بعدازاں اسپیکر نے ہنگامی اجلاس کو پیر تک ملتوی کر دیا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا۔ اقبال وزیر نے نیک محمد پر افسر کی تعیناتی کیلیے رشوت لینے کا الزام لگایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں