تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان میں ایک بار پھر 2عیدیں، خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

پشاور :خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں اور بلوچستان کئی شہروں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوگئیں ، خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں نمازعید کے بڑے اجتماعات ہوئے، جس میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

وزیراعلی محمود خان، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام نے گورنر ہاؤس پشاور میں عید ادا کی۔

پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈعید گاہ میں ہوا، اس موقع پر سیکورٹی کیلئے پشاورمیں تین ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔

دوسری جانب بلوچستان میں چمن،ژوب،قلعہ عبداللہ سمیت کئی شہروں میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ کراچی میں بوہری جماعت آج عید منا رہی ہے۔

گذشتہ روز خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری طور پر عیدالفطرمنانے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ کے پی سے شوال کے چاند کی ایک سو تیس شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے شوال کا چاند نہ ںظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا پہلی عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔

Comments

- Advertisement -