تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کے پی الیکشن نتائج: پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر غور کے لئے پی ٹی آئی کی بڑی بیٹھک آج اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے، وزیراعظم اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق کےپی بلدیاتی انتخابات نتائج پر وزیر اعظم نے اہم فیصلوں کی تیاریاں شروع کردی ہیں، بلدیاتی انتخابات پر وزیراعظم کے نئے پلان پرجلد عملدرآمد شروع ہوگا۔

اسی تناظر میں وزیر اعظم نے پہلے مرحلے میں آج پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا اجلاس بلالیا ہے، اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جہاں پنجاب ،خیبرپختونخوا کےبلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی جائےگی، آج کے اہم ترین اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا کےوزرائےاعلیٰ شریک ہونگے جبکہ گورنر پنجاب اور گورنرسندھ بھی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر، شفقت محمود، پرویزخٹک، علی امین گنڈا پور اور علی زیدی بھی اجلاس میں شریک ہونگے، اجلاس میں عامرکیانی، سیف اللہ نیازی ،دیگر قائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں اہم فیصلےمتوقع ہیں، پی ٹی آئی قیادت نئےتنظیمی ڈھانچےپر مشاورت کرےگی، صوبوں کےمرکزی رہنماؤں پر مشتمل نئی کمیٹیاں بنانے پر غور ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس ضلعی، تحصیل، یوسی تنظیموں کیلئےخطرےکی گھنٹی ثابت ہوسکتاہے، وزیر اعظم دوسرےمرحلےمیں کورکمیٹی اجلاس بھی جلدطلب کرینگے۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس آج وزیراعظم کی سربراہی میں ہوگا، مشاورتی اجلاس میں اہم تنظیمی اور پالیسی امور زیر بحث آئیں گے، اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کروں گا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔