تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے مشیر مزمل اسلم اور کیپرا کی ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کو پہلے مرحلے میں کیٹیگرائز کیا جائے گا۔

ترجمان کیپرا کا کہنا ہے کہ شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو کاروبار کے حجم کے بنیاد پر اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز سے فکس ٹیکس ماہانہ بنیادوں پر وصول کیا جائے گا۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلے شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ فیصد کے حساب جو پہلے سے ٹیکس عائد ہے وہ دینا چاہیں گے یا فکس ٹیکس دیں گے جو مالکان کی مرضی ہوگی اس کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ترجمان کیپرا کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال سے فکس سیلز ٹیکس آن سروسز وصول کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -