جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

کے پی کابینہ کا آئی جی اسلام آباد کیخلاف پرچہ کٹوانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ پر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف پرچہ کٹوانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس پر غیرقانونی حملہ کیا گیا تھا کسی کو نہیں بخشیں گے، واقعے کا مقدمہ کے پی میں درج ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے مشاورت کررہے ہیں۔

- Advertisement -

مشیر اطلاعات نے کہا کہ لندن میں قاضی فائز عیسیٰ سے بدسلوکی کا پرچہ لاہور میں کٹا تو اسلام آباد واقعے کا مقدمہ بھی کے پی میں درج ہوسکتا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ سے توقعات ہیں نہ کوئی آس لگائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف پرچہ کٹوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس پر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تاہم علی امین گنڈا پور پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی کے پی ہاؤس سے نکل گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں