پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا کے صنعتکاروں نے دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے صنعتکار عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبے بھر میں صنعتیں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری بڑھ گئی ہے جس کے باعث صنعتکار عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبے بھر میں صنعتیں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اس حوالے سے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے صدر ملک عمران اسحاق کا کہنا ہے کہ صنعتکار بھتہ خوری کی پرچیوں سے تنگ آگئے ہیں اور حکومت کی جانب سے بھتہ خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ملک عمران کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پہلےبھتے کی پرچی ملتی ہے اور پھر گھر دفتر یا کارخانے پر دستی حملہ کیا جاتا ہے،۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو ہم اپنے کارخانے اور صنعتیں بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں