ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کوعہدے سے ہٹادیا گیا اور کامران بنگش کو مشیراطلاعات کےپی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیرعہدے سے مستعفی ہوگئے اور اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھجوادیا ہے۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے مشیراطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر کوعہدے سے ہٹاتے ہوئے کامران بنگش کو مشیراطلاعات کےپی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔

حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ جمل وزیرکو مبینہ آڈیو معاملے پر عہدے سے ہٹایا گیا ، آڈیو کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کی جانب سے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، مبینہ آڈیو میں اشتہارات پر ٹیکسز کی مد میں چھوٹ، ٹیکس چھوٹ کو کمیشن میں تبدیل کرنے سمیت اشتہاری کمپنی کےنمائندے سے بات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں