تازہ ترین

کے پی میں ‘ایف سی ‘ کیوں طلب کی جارہی ہے؟

پشاور: مفت آٹا فراہمی اسکیم پر لوٹ مار کے بڑھتے ہوئے واقعات پر نگراں حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹاپوائنٹس پربدنظمی اورلوٹ مارکےبڑھتےواقعات پرخیبرپختونخوا پولیس نےہاتھ کھڑے کردئیے ہیں جس پر مفت آٹا فراہمی اسکیم کے لئے ایف سی کی خدمات لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

کے پی پولیس کی جانب سے موقف دیا گیا ہے کہ پولیس مردم شماری،رمضان ڈیوٹی اورسیکیورٹی میں مصروف ہے آٹا فراہمی اسکیم کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی کے بعد ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پرشہریوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں جس کے باعث بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر کی وجہ سے اب تک چار شہری ہلاک جبکہ دس زخمی ہوچکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع خیبر میں اب تک رجسٹرڈ 17177 خاندانوں کو 10 کلو کے 51210 مفت سرکاری آٹے کے تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -