اشتہار

کے پی کے،وزیراعلیٰ نے پروٹوکول کا نوٹیفکیشن روند ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور:‌ خیبر پختون خواہ حکومت نے ہفتے کو وی آئی پی پروٹوکول او ر وی آئی پی مومنٹ کے دوران سڑکیں بند نہ کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا مگر خود وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے دوسرے ہی روز اپنے ہی نوٹفیکیشن کی دھجیاں اُڑا دیں ۔

وزیر اعلی پرویز خٹک چارسدہ میں سابق ضلعی ناظم ساجد خان مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ایک درجن گاڑیوں کے پروٹوکول میں پہنچے۔ اس دوران عام ٹریفک مکمل طور پر بند کردی گئی ۔

وزیر اعلی پرویزخٹک کے پروٹوکول اور ان کیلئے ٹریفک کی بندش پر عوامی حلقوں نے شدید تنقید کی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اپنے پروٹوکول اور ٹریفک بندش کو بھول ہی گئے.

- Advertisement -

یاد رہے کہ وی آئی پی پروٹوکول بند کرنے کیلئے کے پی کے حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق وزیراعظم سمیت کسی بھی وی آئی پی کیلئے صوبے میں سڑکیں بند نہیں کی جائینگی۔ ان شخصیات کو قانون کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی لیکن کسی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے ایک بچی کی ہلاکت کے بعد عمران خان نے صوبائی حکومت کو صوبے میں وی آئی پیز کا پروٹوکول ختم کرنے کا حکم دیا تھا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں