منگل, جولائی 8, 2025
اشتہار

حکومت کا عوام کو عیدی دینے کا اعلان ، کتنے روپے ملیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: حکومت نے 115حلقوں کے عوام کو عیدی دینے کا اعلان کردیا ، فی خاندان 10 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 115حلقوں کے عوام کیلئے عیدی بجٹ جاری کردیا گیا، محکمہ خزانہ نے 1 ارب15کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے۔

محکمہ خزانہ نے محکمہ زکوٰة کو مراسلہ ارسال کردیا ، جس میں کہا ہے کہ حکومت نے115حلقوں کےعوام کیلئےعیدی دینے کا اعلان کیا تھا، 5 لاکھ سے زائد خاندانوں میں عیدی تقسیم کی جائےگی، فی خاندان 10ہزارروپےتقسیم کیےجائیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے رمضان پیکج سے محروم رہنے والوں کیلئے عید پیکج کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں