اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خیبرپختونخواہ حکومت نے طالبات کے ماہانہ وظیفے میں‌ اضافہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے لیے ماہانہ وظیفہ 200 سے بڑھا کر 500 روپے مقرر کردیا، یہ اقدام لڑکیوں میں خواندگی کی شرح کو بڑھانےکے لیے کیا گیا۔

خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے گزشتہ برس 4 لاکھ سے زائد طالبات میں 1 ارب 70 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے تھے، صوبائی سطح پر چلنے والی اقرا یعنی فروغِ تعلیم اسکیم کے تحت رواں سال 2 لاکھ 40 ہزار بچیوں کے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا ہدف رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شدید گرمی کی پیشگوئی، سرکاری اسکولوں میں یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ

صوبے کے سرکاری اسکولوں میں نظام تعلیم بہتر ہونے کے بعد سے 41 ہزار سے زائد بچیاں نجی سے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لے چکی ہیں جبکہ 5 تا 10 سال کی عمر تک کی 91 ہزار طالبات کو 1650 کمیونٹی اسکولوں میں داخلہ دیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کو صوبے کا سرکاری تعلیمی نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے کئی اہم اقدامات اٹھائے۔

اطلاعات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں نظام تعلیم بہتر ہونے کے بعد سینکڑوں والدین نے اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولز سے ہٹا کر گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جبکہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ بنگش نے بھی اپنی صاحبزادی کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ: سرکاری اسکولوں میں اخلاقیات سکھانے کا خصوصی اہتمام

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم نجی اسکولوں سے کم نہیں، حکومت سنبھالنے سے قبل محکمہ تعلیم کی کارکردگی بہتر نہیں تھی تاہم اب عوام اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں