پشاور: خیبرپختونخواہ میں کرونا سے مزید 11 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 245 تک پہنچ گئی۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید گیارہ مریض دم توڑ گئے جبکہ اس دوران 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 245 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد اضافے کے بعد 4 ہزار 669 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 1126 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس: خیبرپختونخواہ کے محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1ہزار 891 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 149 تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں ٹیسٹ کی استعداد بھی کم ہے ، اُس کے باوجود صوبے میں بڑی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔
ملک کی مجموعی صورت حال
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1991 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار 194 تک پہنچ گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد اضافے کے بعد 639 تک پہنچ گئی۔