پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

دورانِ لینڈنگ طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات پر پولیس کا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخواہ پولیس نے مسافر طیاروں پر لینڈنگ کے دوران لیزر لائٹس مارنے کے واقعات پر ایکشن لیتے ہوئے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اہم کارروائی کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی اڈے کے اطراف میں موجود دکانوں کے باہر نصب لیزر لائٹس تحویل میں لے کر چار دکان داروں کو حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن نے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات کے بعد پولیس اور انتظامیہ کو کارروائی کے لیے درخواست دی تھی۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیزر لائٹ کے واقعات میں اضافے کے بعد ایئرپورٹ حکام نے نوٹس لیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ لیزر لائٹ کی وجہ سے جہاز لینڈنگ کے دوران کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: باچا خان ایئرپورٹ پر لیزر لائٹ مارنے کا واقعات، ایئرپورٹ‌ انتظامیہ کا ایکشن

ائیرپورٹ مینجر کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوری سے جون تک سات واقعات رپورٹ ہو ئے، اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں لیزر لائٹ پڑنے سے متاثر ہوئی ہیں۔

اندرون ملک سے آنے والی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہونے کے واقعات سامنے آئے، اس حوالے سے کپتانوں نے شکایت کی اور انتظامیہ کو بتایا تھا کہ طیاروں پر لیزر لائٹ پڑنے سے جہاز اتارتے وقت بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پشاور ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے کپتانوں‌ کی شکایت کے حوالے سے ہوم سیکریٹری خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، کمشنر اور پولیس انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔ائیرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس کے باہر لگی لیزر لائٹس جہازوں کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہیں، شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں