جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پشاور سے 7 رکنی افغان گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ پولیس نے پہاڑی پورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پشاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنے کے بعد مالکان کو لوٹتے تھے، کارروائی کے دوران گروہ کے قبضے سے 10 لاکھ روپے اور 8 لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور کارروائیوں میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں بھی بھی برآمد کرلی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزمان کو مصدقہ اطلاع کے بعد گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات کا بھی امکان ہے۔

بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

دوسری جانب مردان میں ڈانگ بابا ہوتی کے علاقے میں پولیس نے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق بیوی نے اپنے خاوند کو آگ لگا کر جاں بحق کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون نے پہلےخاوندکو نشہ آورگولیاں دیں اور پھر اُس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے باعث مقتول کی لاش ناقابلِ شناخت ہوگئی۔

ایس ایچ او مردان کے مطابق مقتول کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں