پشاور: خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کے پیشِ نظر صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیل میں 6 جنوری 2025 تک اضافہ کیا گیا ہے۔
چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے اب یکم جنوری کی بجائے 7 جنوری کو کھولے جائیں گے۔
پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں- ARY Podcast
پنجاب اسکولز
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
خیبرپختونخوا
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلوچستان
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہو گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
سندھ
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 تک تعطیلات ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اداروں پر ہوگا۔