تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کے پی ایل: مظفر آباد ٹائیگرز نے اوورسیز واریئرز کو شکست دیدی

مظفرآباد: کے پی ایل کے تیسرے میچ میں مظفرآباد ٹائیگرز نے اوورسیز واریئرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ایل کے تیسرے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے اوورسیز واریئرز کی جانب سے دیا جانے والا 154 رنز کا ہدف باآسانی 17.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سہیل اختر نے 58 اور صہیب مقصود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوورسیز واریئرز کے کامران غلام دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل اوورسیز واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔

محمد نواز 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان عماد وسیم نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، سہیل خان نے 20 گیندوں پر 26 رنز بنائے، حیدر علی نے 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مظفر آباد ٹائیگرز کے اسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ارشد اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں باغ اسٹیلنز نے کوٹلی لائنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی، اسد شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -