اشتہار

کراچی پولیس آفس حملہ کیس : تیسرے دہشت گرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی پولیس آفس حملے میں ہلاک ہونے والے خودکش بمبار کا ریکارڈ نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس حملہ کیس میں تیسرے دہشت گرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خودکش بمبار کا ریکارڈ نہیں ملا ، نادرا سسٹم میں خودکش بمبار کا ڈیٹا موجود نہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار غیر ملکی بھی نہیں ہے ، خودکش بمبار سے ملنے والا موبائل فون بھی کلیئر ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی او حملہ کیس کی تحقیقات تیزی سےکی جارہی ہیں، شناخت ہونے والے2 دہشت گردوں کےاہل خانہ سے تفتیش کی گئی۔

اس سے قبل انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے بتایا تھا کہ کراچی پولیس آفس حملے میں تیسرے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوئی ، تیسرے دہشتگرد سے متعلق مفروضوں اور بغیر تصدیق کی خبروں سے گریز کیا جائے۔

یاد رہے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کی شناخت ہوئی تھی۔

ایک دہشت گرد کی شناخت زالا نورکے نام سے ہوئی، جس کا تعلق وزیرستان سے تھا جبکہ مارے گئے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی جو لکی مروت کا رہا ئشی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں