جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

شادی کی افواہوں کے درمیان کریتی سینن اور کبیر باہیا کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن اور مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کی وائرل ویڈیو نے جوڑے کی جلد شادی کی افواہوں کو جنم دے دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کریتی سینن کو حال ہی میں دہلی ایئرپورٹ پر کبیر باہیا کے ساتھ دیکھا گیا جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا ہمسفر چاہیے جس سے گھنٹوں باتیں کر سکوں اور وہ مجھے ہنسائے، کریتی سینن

کریتی سینن نے اب تک لندن بیسڈ بزنس مین کبیر باہیا سے تعلقات کی تصدیق نہیں کی لیکن حال ہی میں انہیں دہلی ایئرپورٹ پر ساتھ دیکھا گیا۔

ایئرپورٹ پر شناخت چھپانے کیلیے کریتی سینن نے ٹوپی، چشمہ اور چہرے پر ماسک لگایا جبکہ کبیر باہیا سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں نظر آئے۔

شادی کی افواہوں کی ایک وجہ دونوں کے والدین کا بیک وقت دہلی میں ہونا بھی ہے۔

رپورٹس ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ نے بوائے فرینڈ کے والدین سے ملاقات کی ہے اور سال 2025 کے آخر تک شادی ہونا طے پائی ہے لیکن اس کی تصدیق کہیں سے نہیں ہو سکی۔

کریتی سینن اور کبیر باہیا کو کئی تقریبات میں پہلے بھی ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔ کچھ دن قبل مداحوں نے انہیں بنگلورو میں ایک شادی میں دیکھا تھا جہاں وہ ایک جیسے لباس میں ملبوس محور گفتگو تھے۔

بالی وڈ اداکارہ کی بوائے فرینڈ سے ملاقات کی افواہیں اُس وقت شروع ہوئی تھیں جب دونوں ان کی سالگرہ پر چھٹیاں گزارنے یونان گئے تھے۔

کبیر باہیا ورلڈ وائیڈ ایوی ایشن اینڈ ٹورازم لمیٹڈ کے بانی ہیں اور ان کے والد ساوتھ ہال ٹریول کے مالک ہیں جو برطانیہ میں مقیم ایک ممتاز ٹریول ایجنسی ہے۔

کام کے محاذ پر کریتی سینن کو آخری بار نیٹ فلکس پر ریلیز ’دو پتی‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے بطور پروڈیوسر ڈیبیو بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں