اشتہار

’آدی پرش‘ پر تنقید، کریتی سینن کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے فلم ’آدی پرش‘ پر ہونےو الی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کریتی سینن نے یہ واضح کردیا کہ وہ فلم پر ہونے والی تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں بلکہ ان کے لیے زیادہ اہم یہ ہے کہ فلمی شائقین فلم دیکھنے کے بعد اس کی تعریف کررہے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں سنیما ہال میں فلم ’آدی پرش‘ کی اسکریننگ کے دوران بنائی گئی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ناظرین کو فلم دیکھ کر خوش ہوتے اور تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

کریتی سینن نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں صرف خوشیوں اور تالیوں پر توجہ دے رہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں فلم ’ آدی پرش‘ کو ڈائیلاگز اور خوفناک ویژیول افیکٹس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ اداکار پربھاس کو ’راگھوا‘ اور سیف علی خان کو’لنکیش‘ کے کردار میں ناقص کارکردگی دکھانے پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔

ناظرین نے صرف کریتی سینن جوکہ رامائن کی کہانی پر مبنی افسانوی فلم میں ’جانکی‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔

فلم ’آدی پورش‘ نے ریلیز کے بعد صرف تین دنوں میں عالمی سطح پر 340 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تاہم اب تنازعات کی وجہ سے فلم کے بزنس میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں