جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: کارگو سروس سے منسلک افراد کے لئے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کارگو سروس سے منسلک لائسنس ہولڈر کے لئے اہم اعلان کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زمینی راستوں سے کارگو سروس فراہم کرنے والے لائسنس ہولڈر اداروں، کمپنیوں خاص طور پر کان کنی کے لیے تعمیراتی سامان اور معدنیات کی منتقلی کے لیے گیارہ دسمبر 2022 سے ای ‘نقل’ گیٹ سے ٹرانسپورٹ کاغذات حاصل کرسکیں گے۔

اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈاکومنٹ (وثیقہ نقل) کی پابندی سے کارگو سروس کا معیار بلند ہوگا اور مطلوبہ سامان محفوظ طریقے سے منتقل ہوگا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ کارگو آپریشن کی تفصیلات لمحہ بہ لمحہ حاصل کی جاسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی اقامہ ہولڈرز کو اہم سوال کا جواب مل گیا

حکام کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ ڈاکومنٹ لائسنس ہولڈر اتھارٹی کے ماتحت ای نقل گیٹ سے جاری ہوگا، کاغذات میں یہ بات درج لازمی ہوگی کہ سامان بھیجنے والا کون ہے؟ کسے بھیجا جارہا ہے؟ اور کس قسم کا سامان منتقل کیا جارہا ہے؟

حکام کا مزید کہنا تھا کہ سامان کا نظام الاوقات، ٹرانسپورٹ اجرت کی تفصیلات، سفر اور ٹرانسپورٹر کے کوائف بھی اس میں درج ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں