اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 745 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج بھی زبردست تیزی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 745 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا، جو ابتک پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

- Advertisement -

ہندریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار 136 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مثبت مذکرات، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ،درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

گذشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت ریکارڈ ساز کاروباری رہا، کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2268 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔

ہینڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے میں 4.25 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 55391 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی، ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166رہی جبکہ بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں