منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1274 پوائنٹس کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی برقرار ہے، آج  ہنڈریڈ انڈیکس میں 1274 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، مارکیٹ میں نئی بلندیوں کا چھونے کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 1496 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1274 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے ایک لاکھ 1357 پوائنٹس پر بند ہوا۔

- Advertisement -

دن بھر میں مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 265 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 137 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 91 کروڑ 34 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 35 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 101496 جبکہ کم ترین سطح 99822 پوائنٹس رہی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں