شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے گوہر رشید کے ساتھ اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کبریٰ خان نے ڈھولکی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیگر اداکار اور قریبی رشتے دار بھی موجود ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، میرا اور میرے۔‘ انہوں نے مومل شیخ اور نادر نواز کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارے دلوں کو اتنی محبت، خوشیوں سے بھردیا، میں آپ دونوں سے محبت کرتی ہوں۔
اس سے قبل گوہر رشید نے بھی ڈھولکی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فنکار جوڑی کی پہلی ڈھولکی میں شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کیا جسے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شوٹ کیا۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کبریٰ اور گوہر مکہ مکرمہ میں نکاح کریں گے، جوڑے کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد بھی ان کے ساتھ نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے جائیں گے جبکہ ان کی شادی کی تقریبات پاکستان میں ہوں گی۔