منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی پری ویڈنگ ’پکنک‘ کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی پری ویڈنگ ’پکنک‘ کی تصاویر وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ان کی شادی کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے چند روز قبل پہلی ڈھولکی کی تقریب سے منعقد کی گئی تھی۔

شوبز انڈسٹری کا یہ جوڑا اپنی شادی سے قبل کبریٰ اور گوہر اپنے اس گولڈن پیریڈ کو خوب انجوائے کررہے ہیں اور ہر گزرتے دن نئی نئی سرگرمیوں سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے بیٹھے ہیں۔

ایسے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوہر رشید نے تصاویر کی اس سیریز شیئر کی ہے جس میں دلہن اور دولہا سمیت شوبز کے کئی ستاروں کو پکنگ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

گوہر رشید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’ وجاہت رؤف فیملی نے ان کے لیے ایک خوبصورت پکنک کا اہتمام کیا جس پر انہوں نے رؤف فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا‘۔

تصاویر سے اندازاہ لگایا جاسکتا ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید دونوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور تمام دوستوں نے انہیں گھیر لیا، ساتھ ہی چند تصاویر میں انہیں کچھ گیم کھیلتے اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

اس سے قبل لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان والی بال میچ کھیلا گیا تھا، جس کی ویڈیو بھی گوہر رشید نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، ویڈیو میں دلہن اور دولہا سمیت شوبز کے کئی ستاروں کو والی بال کھیل سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں