پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اداکارہ کبریٰ خان کا مداحوں کے نام ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ایک اور نیا ڈرامہ ’نور جہاں‘ بہت جلد پیش کرے گا جس کی کاسٹ میں کبریٰ خان، علی رحمان، حاجرہ یامین، زویا ناصر، صبا حمید، نور حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

نور جہاں کی پہلی قسط نشر ہونے سے قبل کبریٰ خان نے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ ’میرا نیا ڈرامہ بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھیں۔‘

ڈرامے کے 3 ٹیزر ریلیز کیے جاچکے ہیں جسے یوٹیوب پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

نور جہاں کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور ناظرین اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں