ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

لوگوں کی طرف سے اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے، کبریٰ خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی طرف سے اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے۔

کبریٰ خان نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں نہ صرف دعاؤں کی اہمیت کے بارے میں کھل کر بات کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح بہترین پروجیکٹس کا انتخاب کرنے اور مداحوں سے ملنے والی محبتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

نامور اداکارہ نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح اداکاروں کو ہمیشہ مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ اداکار ہیں تو آپ مذہب سے بہت دور ہوں گے۔

- Advertisement -

متعلقہ: کبریٰ خان نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

کبریٰ خان نے بتایا کہ جب میں عمرہ کر کے واپس آئی تو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے تبصرہ کیا کہ ’کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں‘، میں تبصرے پر اس لیے حیران ہوئی کہ اُس خاتون کا تعلق اسی انڈسٹری سے تھا۔

انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ نہیں جانتے کہ کسی کے دل میں کیا ہے۔

کبریٰ خان نے ایک شو میں اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کیا تھا۔ میزبان نے پوچھا تھا کہ آپ کا نام ’رابعہ‘ تھا پھر آپ نے اسے تبدیل کر کے ’کبریٰ‘ کیوں رکھ لیا؟

اس پر اداکارہ نے بتایا تھا کہ میرا نام ’کبریٰ فاطمہ خان‘ ہے لیکن پاسپورٹ پر میرا نام ’رابعہ خان‘ درج ہے۔

اسی شو میں انہوں نے میکال ذوالفقار سے شادی کی افواہوں پر کہا تھا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، میری آخری مرتبہ میکال ذوالفقار سے تین سے چار ماہ پہلے بات ہوئی ہوگی، میں سنگل ہوں اور ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں