تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’گوہر رشید صرف ایک اچھے ’دوست‘ ہیں‘

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے اور ساتھی اداکار گوہر رشید کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کی وضاحت دے دی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے فوجی ڈرامے صنف آہن میں ایل سی مہ جبین کا کردار نبھانے والی اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے کئی سوالات کے جوابات دیے۔

اسی دوران ان سے ایک مداح کی جانب سے درخواست کی گئی کہ’ برائے مہربانی، گوہر رشید سے شادی نہ کریں‘۔


جس پر پہلے تو اداکارہ کی جانب سے کافی مضحکہ خیز ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔

اس کے بعد اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اس بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہیں کہ گوہر رشید ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور حقیقت ان تمام کمنٹس اور قیاس آرائیوں کے برعکس ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ گوہر رشید حقیقی طور پر ان کے بہت اچھے دوست ہیں‘۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں اور کچھ مداح کو کہتے ہیں کہ دونوں کو اب شادی کرلینی چاہیے۔

تاہم اب اداکارہ نے مداح کے سوال کا جواب دے کر ان تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں