The news is by your side.

Advertisement

سنگاکارا نے ٹف ٹائم دینے والے پاکستانی بولر کا نام بتا دیا

لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں ٹف ٹائم دینے والے بولرز کے نام ظاہر کر دیے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سنگاکارا نے بتایا کہ ‘سوئنگ کے سلطان’ وسیم کا سامنا کرنے میں کافی دشواری پیش آتی تھی۔

28ہزار سے زائد رنز بنانے والے بلے باز نے وسیم اکرم کو اپنے لیے چیلنجگ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کھیلنا آسان نہیں تھا۔

63سنچریاں اور 153 نصف سنچریاں داغنے والے بیٹسمین کے لیے دوسرے مشکل ترین بولر بھی بائیں ہاتھ کے اور ایشیائی ہی قرار پائے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر سوال جواب کے سیشن میں بتایا کہ ظہیر خان وہ دوسرے بولر تھے جنہیں کھیلنے میں کافی دقت پیش آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظہیر خان سے کئی بار سامنا ہوا اور انہیں کھیلنا میرے لیے انتہائی مشکل ثابت ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں