منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

مسئلہ کرم کا احتجاج کراچی میں، 2 مقامات پر احتجاجی دھرنے ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرم کے مسئلے پر کراچی شہر میں ہونے والے احتجاج نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، تاہم اب شہر میں 2 مقامات پر احتجاجی دھرنے ختم کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر 15 نمبر اور نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ پر احتجاجی دھرنے ختم کر دیے گئے ہیں، دونوں مقامات پر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

کراچی کے 10 مقامات پر مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، نمائش چورنگی، شارع فیصل، گولیمار، نارتھ کراچی، پاور ہاؤس چورنگی، یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔

- Advertisement -

ابوالحسن اصفہانی روڈ ،عباس ٹاؤن، فائیو اسٹار چورنگی، سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹس، شارع پاکستان، گلستان جوہر، کامران چورنگی پر بھی دھرنے جاری ہیں، جن کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں اور ٹریفک کی روانی شدید طور پر متاثر ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل روٹ سے گزارا جا رہا ہے۔

کراچی میں کن مقامات پر دھرنے جاری ہیں؟

ادھر کرم میں قیام امن کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ جاری ہے، فریقین میں اسلحہ جمع کرانے پر تحفظات کے باعث معاہدے پر دستخط نہیں ہو سکے ہیں، ذرائع کے مطابق ایک فریق کو بھاری اسلحہ قومی مشران کے پاس جمع کرانے پر تحفظات ہیں۔ ایک فریق کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔ جرگہ ارکان کا کہنا ہے کہ بہت سے نکات پر فریقین متفق ہیں۔

واضح رہے کہ راستوں کی بندش کے خلاف پاراچنار میں 5 مقامات پر دھرنا دیا جا رہا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سڑکیں نہیں کھولی جاتیں دھرنا جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں