اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

کویت: رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں اب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کو پہلے سے زیادہ ہوشمندی کے ساتھ اپنے کاروباری معاملات چلانا ہونگے۔

حکومت نے رئیل اسٹیٹ میں جعلسازی کے مرتکب افراد کے لیے بڑی سزا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جعلی ڈیل کرنے والوں یا اس میں ملوث افراد کو 10 سال کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جرم کے مرتکب افراد کو تین ملین کویتی دینار کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، اس حوالے سے حکومتی کا ذرائع نے انتباہ دیا کہ حکومت کا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

- Advertisement -

کویت کی اعلیٰ عدالت نے کہا ہے کہ عمارتوں کی خرید و فروخت میں جعلی معاہدوں یا کسی بھی دھوکہ دہی کی صورت میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کے منیجر کو 10 سال قید کی سزا دی جائے گی۔

عدالت نے بھاری جرمانے کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مدعا علیہ کو 30 لاکھ کویتی دینار کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں