تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت، چار روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے قومی دن کی مناسبت سے چار روزہ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند روز میں‌ کیا جائے گا۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی حکومت نے ہر سال کی طرح امسال بھی قومی اور یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی دن اور آزادی کی مناسبت سے کویت بھر میں جمعرات 25 فروری سے 28 فروری اتوار تک سرکاری تعطیلات دی جائیں گی۔

سرکاری کام کے اوقات کار کے طریقہ کار کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ سرکاری کام کے اوقات اگلے یکم مارچ پیر کو شروع ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری تعطیلات کا اعلان پیر کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کویت کا جشن آزادی منانے کیلئے تمام شہریوں کو خصوصی دعوت

واضح رہے کہ کویت 25 فروری کو اپنی خودمختاری کا 59 واں سال  منائے گا۔ کویت نے خودمختاری کے بعد سے لے کر تاحال ترقی کی مختلف منازل طے کیں۔

واضح رہے کہ کویت کے ثقافتی مرکز نے یکم جنوری کو ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کویت کے قومی دن کے موقع پر جشن منانے کے لیے شہریوں کو دعوت دی گئی تھی۔

بتایا گیا تھا کہ قومی دن کی مناسبت سے شیخ عبداللہ السالم کلچرل سینٹر میں رنگارنگ سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلچرل سینٹر اس بات پر بھی پرجوش ہے کہ وہ اپنے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے دور حکومت میں پہلی بار یہ دن منائے گا۔

Comments

- Advertisement -