تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کویت، بالکونی میں کپڑے لٹکانے اور سکھانے پر پابندی

کویت: کویتی حکومت نے بالکونی میں کپڑے لٹکا کر سکھانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ٹیم تشکیل دے دی جو عوام کو متنبہ کرے گی کہ وہ اس عمل سے گریز کریں وگرنہ جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں حکومت نے شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے بالکونی میں کپڑے سکھانے پر پابندی عائد کردی۔

گورنر کویت کی جانب سے ایمرجنسی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مختلف علاقوں میں دورے کرے گی اور بالکونی میں کپڑے سکھانے والے شہریوں کو متنبہ کرے گی کہ وہ اس عمل سے باز رہیں بصورتِ دیگر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کویت: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں‌ پر غیر ملکیوں‌ کو بے دخل کرنے کی سفارش

عرب میڈیا کے مطابق گھروں کی بالکونی میں سکھانے کے لیے لٹکائے جانے والے کپڑے شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں اسی باعث حکومت نے فی الفور پابندی عائد کی جس کا اطلاق فلیٹوں کے رہائشی افراد پر بھی ہوگا۔

حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیم کے سربراہ زید ال ایزنی کا کہنا ہے کہ ہم آگاہی کے لیے ہر شہر ، گلی اور محلے میں پوسٹرز، بینرز اور اسٹیکر چسپاں کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم ختم ہونے کے بعد اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اُس پر 100 سے 300 کویتی دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا علاوہ ازیں اگر کسی فلیٹ کی بالکونی مین کپڑے لٹکے نظر آئے تو انتظامیہ (یونین) کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کویت: غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

زی ال ایزنی کا کہناتھا کہ اگر کسی نے کپڑے دھو کر بالکونی میں لٹکائی تو اُس پر پہلی بار رقم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا بعد ازاں اس سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے مزید سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آگاہی کے لیے حکمتِ عملی مرتب کرلی ہے تاکہ کسی شہری کے ساتھ زیادتی نہ ہو، عوام کو یہ بھی آگاہ کیا جائے گا کہ اُن کے اس عمل سے ماحول کو شدید نقصان پہنچتا ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -