تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کویت حکومت کا غیر ملکی کارکنان کیلئے اہم اعلان

کویت سٹی : کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرکویت کی حکومت نے غیر ملکی افراد کیلئے متعدد سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے،جس  کے مطابق اقاموں اور ویزوں کی31 مئی تک توسیع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے شعبہ اقامہ کے تمام دفاتر بند ہیں۔

اس لیے ملک میں مقیم اقامہ ہولڈر و وزٹ ویزوں کے حامل غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون ملک میں موجود اقامہ کے حامل افراد کو سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں مقیم اقامہ ہولڈروں کے علاوہ کسی بھی ویزے پر موجود غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں کی 31مئی تک از خود توسیع کی جارہی ہے تاکہ انہیں قانونی طور پر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کو یکم مارچ سے 31 مئی تک وقتی اقامے جاری کرنے کا تصور ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ جو اقامہ ہولڈر بیرون ملک میں ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے انہیں مزید تین ماہ تک چھٹی پر تصور کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم وہ غیر ملکی جن کے اقامہ نافذ العمل ہیں ان کی چھٹیوں میں اقامے کی مدت نافذ ہونے تک اور حالات کی مناسبت سے مزید چھٹی دی جاسکتی ہے۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ جو اقامہ ہولڈر غیر ملکی بیرون ملک میں ہیں اور اس اثنا میں ان کے اقاموں کی مدت ختم ہوگئی ہے، انہیں چاہئے کہ وہ وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کے ذریعہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم اقامہ ہولڈرز اگر 31 مئی تک وزارت کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف کا اندراج کرواتے ہیں تو ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -