منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

خلیجی ملک نے ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے اپنے اور خلیج تعاون کونسل ممالک کے شہریوں کیلیے 15 سالہ میعاد برقرار رکھتے ہوئے دیگر غیر ملکیوں کیلیے ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد کم کر کے 5 سال کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ کے مذکورہ فیصلے کو ڈرائیونگ لائسنس کے پرانے نظام میں اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

7 مسافروں کو لے جانے والی گاڑیوں کیلیے پرائیویٹ لائسنس جاری کیے جاتے ہیں جن میں چھوٹی ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی شامل ہیں، لیکن اب یہ لائسنس رہائش کی بنیاد پر اپ ڈیٹ شدہ میعاد کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم خلیجی ملک میں ڈرائیونگ کے دوران نقاب پہننے پر جرمانہ

عام ڈرائیونگ لائسنس کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے کا اطلاق 25 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بڑی گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور آٹھ ٹن سے زیادہ بوجھ کی گنجائش والے ٹرکوں پر ہوتا ہے، اس میں وہ گاڑیاں بھی شامل ہیں جو خطرناک مواد کی نقل و حمل اور ڈرائیونگ کی ہدایات کیلیے استعمال ہوتی ہیں۔

اسی طرح کیٹیگری بی میں وہ گاڑیاں شامل ہیں جو 7 سے زائد لیکن 25 سے کم مسافروں کو لے جاتی ہیں اور دو سے آٹھ ٹن کے درمیان بوجھ کی گنجائش والی رکھتی ہیں۔ کیٹیگری بی کا لائسنس رکھنے والے ڈرائیوروں کو ایسی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں جو کیٹیگری اے میں آتی ہیں۔

موٹرسائیکل کے لائسنس کو بھی دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں وہ تمام قسم کی موٹرسائیکل شامل ہیں جو ٹریننگ اور آف روڈ ہدایات کیلیے استعمال ہوتی ہیں جبکہ کیٹیگری بی تین یا اس سے زائد پہیوں والی موٹر سائیکل تک محدود ہے۔

اس کے علاوہ خصوصی شعبوں میں گاڑیاں چلانے والوں کیلیے نئی دفعات متعارف کروائی گئی ہیں۔ تعمیراتی، صنعتی، زرعی، اور ٹریکٹر گاڑیوں کو اب نئے فریم ورک کے تحت مخصوص لائسنس کی ضرورت ہوگی جو یکساں درستی کے قوانین کے ساتھ مشروط ہیں۔

ان گاڑیوں کیلیے بھی خصوصی لائسنس متعارف کروائے گئے ہیں جو خصوصی طور پر نامزد سروس سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ یہ لائسنس اجازت نامے میں درج مخصوص جاب فنکشن سے منسلک ہے جس کا عام سڑک پر استعمال کیلیے غیر قانونی ہوگا۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ لائسنس کیلیے درخواست کے طریقہ کار اور فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم نئی درجہ بندی اور میعاد کی مدت پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

پہلے سے جاری کردہ لائسنس اپنی میعاد ختم ہونے تک کارآمد رہیں گے جس کے بعد تجدید کیلیے نئے قوانین کی تعمیل کرنی ہوگی۔

کویتی حکام نے بتایا کہ اس کا مقصد سڑک کا تحفظ کرنا، ریگولیٹری نگرانی کو بہتر بنانا اور کویت میں نقل و حمل کی پالیسیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں