اشتہار

’کویت: مصری نرس کو دس سال قید کی سزا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایک مصری نرس کو کویت کی فوجداری عدالت کی جانب سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی جس نے وزارت صحت کی طرف سے تقرری کے لیے اپنی دستاویزات میں جعلسازی کی تھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری خاتون کو دستاویزات میں جعلسازی کرنے کے جرم میں پانچ سالوں میں وصول کی گئی غیر مستحق تنخواہ پر 21,000 دینار جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، جبکہ عدالت نے نرس کی تقرری میں جعلسازی کرنے پر ایک اور شخص پر 5,000 دینار کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے دونوں ملزمان پر وزارت صحت میں ملازمت کے لیے سرکاری دستاویزات میں جعلسازی، غیر سرکاری کاغذات استعمال کرنے، اور اس جرم کے نتیجے میں وہ رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا، تاہم دونوں ملزمان نے استغاثہ کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کویتی وزارت داخلہ نے علی الصباح اسپتال میں ملازم ایک ہندوستانی نرس کو فلسطین کے ساتھ تنازع کے دوران اسرائیل کی حمایت کا اظہار کرنے پر ڈی پورٹ کردیا تھا۔

بھارتی نرس نے اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیا اور اسرائیلی پرچم بھی آویزاں کیا۔

کویت: حکومت نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کردی

نرس نے وکیل بندر المطیری کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد تفتیش کے دوران اسرائیل کی کھلے عام حمایت کرنے کے موقف کو تسلیم کیا، جس کے بعد اسے کویت سے ملک بدر کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں