تازہ ترین

کویت جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

کویت سٹی : کویتی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے فیملی ویزے بحال کرنے کی خوشخبری سنادی، متعلقہ محکموں نے تارکین وطن کی درخواستیں وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ان کے اہل خانہ کو ملنے کا موقع مل سکے گا۔

کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کویت میں فیملی وزٹ ویزا کی درخواستوں کی منظوری بحال کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، کئی ماہ کے وقفے کے بعد کویت ایک بار پھر اہل خانہ کو وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے سکتا ہے تاکہ وہ ملک میں اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل سکیں۔

حالیہ پیش رفت میں کویت ویزا جاری کرنے سے متعلق ضروری طریقہ کار اور ضروریات کو مکمل کرنے کے بعد فیملی ویزا کی درخواستیں دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔

درخواست دہندگان کے لیے اہلیت کے معیار میں تنخواہ اور ملازمت کے تحفظات شامل ہوں گے، جس میں فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ پیش رفت کویت کی ویزا پالیسیوں میں ایک مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے جو سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو پورا کرتی ہے اور خاندانی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -