تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خلیجی ملک نے آن لائن ویزوں کا اجرا شروع کردیا

قاہرہ: کویت نے 50 سے زائد ممالک کے شہریوں اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک میں مقیم بعض پیشہ ور افراد کو سیاحتی ویزوں کا آن لائن اجرا شروع کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت نے آن لائن ویزا اس سے قبل پہلے کویت کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر جاری کیا گیا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے معطل کردیا گیا تھا۔

بدھ تک کویت کے سیاحتی ویزے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کے ذریعے امریکا، برطانیہ، جرمنی، اسپین، آسٹریلیا، ناروے، ترکی، چین، کینیڈا، جنوبی کوریا، فرانس، ملیشیا سمیت 53 ممالک کے شہریوں کو جاری کیے گئے ہیں۔ اور نیدرلینڈز کے شہریوں کو جاری کیے جائیں گے۔

جی سی سی ممالک کے کچھ رہائشی جو کچھ ملازمتیں کرتے ہیں وہ بھی یہ ویزا حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔

ان میں ڈاکٹر، فارماسسٹ، وکیل، انجینئر، جج، پراسیکیوٹر، یونیورسٹی کے اساتذہ، میڈیا کے لوگ، پائلٹ، سسٹم اینالسٹ، سافٹ ویئر پروگرامرز، منیجرز، کاروباری افراد، سفارت کار، کارپوریٹ مالکان اور نمائندے نیز سعودی پریمیم ریزیڈنسی پرمٹ رکھنے والے شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دہندگان مطلوبہ فیس کی الیکٹرانک ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -