کویت سٹی : کویتی وزارت داخلہ نے کرونا ایس و پیز پر عمل درآمد اور نظم و ضبط کی پابندی کیلئے مالز اور کمپلیکسز میں خصوصی دستے تعینات کردئیے، جنہیں گرفتاری کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح نے مالز اور تجارتی کیمپلیکسز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے پیدل گشت کرنے والے خصوصی دستے تعینات کردئیے ہیں، جو مکمل ساز و سامان سے آراستہ ہوں گے۔
کویتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان دستوں کی تعیناتی کا مقصد قانون کی پاسداری ہے اور جو افراد قانون خلاف ورزی کرتے نظر آئیں گے یہ دستے انہیں حراست میں لینے کے مجاز ہوں گے۔
- Advertisement -
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ کے فیصلے پر درآمد کےلیے گزشتہ شب سے دستوں نے تجارتی مراکز میں گشت شروع کردیا ہے۔