کویت سٹی: عید الفطر کے موقع پر کرنسی نوٹوں کے بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے کویت کے مرکزی بینک کا بہترین فیصلہ سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک آف کویت (سنٹرل بینک آف کویت) نے عیدالفطر کے دوران متعدد شاپنگ مالز میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایم ) کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت ایئرپورٹ سے متعلق بڑی خبر
ایک بیان میں سینٹرل بینک آف کویت نے کہا کہ کویت بینکنگ ایسوسی ایشن (کے بی اے) مشترکہ خودکار بینکنگ سروسز کمپنی (کے نیٹ) کے تعاون سے اے ٹی ایم کی خدمات چوبیس اپریل سے چار مئی تک کویت کے معروف اور بڑے مالز "دی ایوینیوز اور 360 مال” میں فراہم کی جائیں گی.
سنٹرل بینک آف کویت نے مزید کہا کہ اس سروس کو عوام میں بھرپور پزیرائی ملی ہے کیونکہ لوگ اب ہر قسم کا نوٹ حاصل کرنے کے قابل ہیں خاص طور پر چھوٹے بینک نوٹ جو عام طور پر دوسری اے ٹی ایم مشینوں میں دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔