تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کویت میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

کویت سٹی: کویت کے ماہر فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہ رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کویتی ماہر فلکیات ڈاکٹر صالح العجیری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک 1442 ہجری کے مبارک مہینے کا آغاز منگل 13 اپریل سے ہوگا۔

العجیری نے بتایا کہ ان کے فلکیاتی کیلنڈر کے حساب کے مطابق مرئیت کے حالات یہ ہیں کہ ہلال پیر 12 اپریل کی صبح پانچ بجکر 32 منٹ پر ظاہر ہوگا جبکہ سورج شام 6 بجکر 12 منٹ پر ڈوبے گا لیکن چاند پیر کی شام 6 بجکر 34 منٹ پر غروب ہوگا، آفتاب کے بعد 22 منٹ کی مدت کے دوران چاند دیکھنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند غروب آفتاب کے بعد غروب ہوتا ہے اور ماہرین فلکیات میں چاند کے مہینے میں داخلے کی شرط پوری ہوجاتی ہے لہٰذا 13 اپریل بروز منگل رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا پہلا دن 1442 ہجری بن جائے گا.

انہوں نے نشاندہی کی کہ العجیری سائنٹیفک فاؤنڈیشن منظور شدہ سائنسی فلکیاتی معیار کے مطابق اوقات اور ایام کا حساب کتاب کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -