اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

کویت میں ریت کے خطرناک طوفان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : سعودی عرب میں آنے والے ریت کے خوفناک طوفان کے بعد اب کویت میں بھی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خطرے سے آگاہ کردیا۔

اس حوالے سے کویت کے ماہر موسمیات محمد کرم کے بیان کے مطابق اگلے دو گھنٹوں میں ملک میں ریت کا ایک تیز ترین طوفان آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار محمد کرم نے میڈیا کو بتایا کہ آج بروز جمعہ کو ملک میں دھول کی لہر دوڑ رہی ہے۔ تیز شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلتی ہوئی ان ہواؤں میں حد نظر 500 میڑ سے کم رہ گئی ہے۔

محمد کرم نے توقع کی ظاہر کی کہ مٹی کی لہر اور ریتیلا طوفان جو موجودہ حالیہ سے کہیں زیادہ ہے کویت کے بیشتر علاقوں میں دو گھنٹوں کے اندر ملک کے مغرب سے آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہواؤں اور مٹی میں شدت کی وجہ سے کچھ کھلے علاقوں میں حد نظر صفر ہوجائے گی جبکہ کچھ رہائشی علاقوں میں 200 میٹر سے بھی کم تک پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب میں دن کے وقت آسمان سرخ، حد نگاہ صفر

ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز صبح سویرے دھول کا طوفان کم ہوجائے گا اور درجہ حرارت میں واضح کمی کے ساتھ صبح تک دھول برقرار رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں