بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سرکاری ملازمین کیلے شام کی شفٹ کہاں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے جون تک سرکاری ملازمین کے لیے شام کی شفٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں جنوری میں نافذ ہونے والی شام کی شفٹ کو آزمائشی بنیادوں پر جون تک جاری رکھا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کے لیے اس نظام کا مقصد کام کے ماحول کو بہتر بنانا، پیداواری شرح کو بڑھانا اور صبح کے وقت ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ہے۔

یہ نظام مختلف نظام الاوقات کے مطابق کام کے اوقات میں توسیع کرکے عوام کو سرکاری خدمات تک رسائی میں زیادہ لچک فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

الانبہ اخبار نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا "اس تجربے کا فی الحال اس کے مثبت پہلوؤں کو بڑھانے، کسی بھی منفی پہلو کو دور کرنے اور کسی بھی رکاوٹ سے بچنے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں