تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

غیر ملکی ٹریفک کی خلاف ورزی کرینگے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کویت نے اہم اعلان کرڈالا

کویت سٹی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن ہوشیار ہوجائیں، غلطی کے مرتکب ہوئے تو ملک بدر کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں ان دنوں ٹریفک اور آپریشنز سیکٹر کی سخت سیکیورٹی مہم جاری ہے جس کا مقصد سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مہم کے نتیجے میں اب تک اٹھائیس ہزار بانوے حوالہ جات( مخالفے) جاری کئے گئے، ایک سو اکتالیس گاڑیاں اور چھپن موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، باسٹھ افراد کو ٹریفک خلاف ورزی پر جنرل ٹریفک ڈیپارنمنٹ کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بارہ کم عمر کو جوڈیشل پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا جبکہ سیکیورٹی وعدالتی حکام کو مطلوب بارہ گاڑیاں ضبط کیں گئیں،آٹھ سزا یافتہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور نو تارکین وطن کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر گرفتارکرنے کے بعد انہیں ڈی پورٹیشن سینٹر کے حوالے کیا گیا۔

جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مہم میں حولی گورنریٹ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ پہلے نمبر اس کے بعد فروانیہ گورنریٹ دوسرے اور احمدی گورنریٹ دوسرے الجہرا گورنریٹ تیسرے جبکہ آخر میں مبارک الکبیر گورنریٹ ہے۔

حشعبہ تعلقات عامہ اور ٹریفک آگاہی کے شعبے کے افسر میجر عبداللہ بوہسان نے مزید بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران چھ سو چالیس سیکیورٹی آپریشن کیے اور گیارہ سو پچپن ٹریفک حوالہ جات ریکارڈ کیے گئے ، چونتیس ٹریفک حادثات ، شناختی کاغذات نہ رکھنے پر پینتالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ، آٹھ جھگڑے کے کیس نمٹائے گئے جبکہ تین منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -