تازہ ترین

کویت میں کمپنیوں پر نئی پابندی عائد

کویت : ٹریول اور ٹورزم کمپنیوں کو کویتی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لائسنس کے حصول کے بغیر کسی بھی پلیٹ فام سے کسی قسم کا عوامی پیغام جاری نہیں کر سکتے۔

کویت : وزارت برائے اوقاف و اسلامی امور کویت نے ہدایت جاری کی ہے کہ سیاحتی کمپنیوں کو بغیر لائسنس کے "عمرہ” کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت برائے اوقاف و اسلامی امور نے اعلان کیا کہ سیاحتی کمپنیوں کے لئے وزارت کے لائسنس کے بغیر "عمرہ” کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنا سختی سے منع ہے۔

کویت کے مقامی روزنامہ کے ذریعہ موصولہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ حج اور عمرہ امور کی نمائندگی کرنے والی وزارت برائے اوقاف اور اسلامی امور نے کچھ ٹریول اور سیاحتی کمپنیوں کے ذریعہ عمرہ سرگرمی کے عمل کے بارے میں سوشل میڈیا سائٹس پر بہت سے اشتہارات کی نگرانی کی ہے۔

محکمہ حج اور عمرہ امور نے یہ بات نوٹ کی کہ ان کمپنیوں میں زیادہ تر کے پاس لائسنس موجود ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ وزارت اوقاف اور اسلامی امور کی جانب سے جاری کردہ عمرہ سرگرمیاں انجام دینے کے مجاز ہیں۔

وزارت نے تصدیق کی کہ تمام ٹریول اور ٹورزم کمپنیوں کے لئے قانون نمبر1/2015 کے مطابق وزارت سے انتظامی لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی سوشل میڈیا سائٹوں پر کسی بھی عمرہ سرگرمی کی تشہیر کرنا جائز ہے۔

وزارت اوقاف نے زور دے کر کہا کہ عوام کے مفاد میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -