منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کویت: عمارت مالکان کے لیے وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت: کویت میں رہائشی علاقوں کے عمارت مالکان کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ان میں پارکنگ بحال کریں۔

کویت میونسپلٹی کے مطابق عمارتوں میں پارکنگ بحال نہ ہونے پر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا، میونسپلٹی نے مالکان کو پابند کیا ہے کہ وہ عمارت کے اصل ڈھانچے کو بحال کریں۔

روزنامہ الرای کے مطابق کویت میونسپلٹی کی حولی برانچ میں شعبے کے سربراہ ایاد القحطانی نے تصدیق کی کہ کسی بھی عمارت کے لیے تفصیل کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جب تک کہ تہہ خانے (بیسمنٹ) کو لائسنس کے مطابق پارکنگ لاٹ نہ بنایا جائے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا عمارت کے مکینوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے ایک جگہ یا عمارت کے سامان کے لیے گودام کی اصل ساخت میں بحالی بھی ضروری ہے۔

سعودی عرب: غیر ملکی کارکنان کی رہائش سے متعلق اہم خبر

القحطانی نے کہا کہ یہ طریقہ کار سرمایہ کاری کے رہائشی علاقوں میں عمارتوں کے مالکان کو اس بات کا پابند کرے گا کہ وہ اصل ڈھانچے کو بحال کریں اور میونسپلٹی کے متعلقہ محکموں کی طرف سے لائسنس یافتہ تہہ خانوں کو استعمال کریں۔

دوسری طرف میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر احمد ال منفوحی نے قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں