سعودی عرب کے صحرائی علاقے سے مردہ حالت میں ملنے والی کویتی خاتون کے شوہر کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ اُس نے اپنی زوجہ کو قتل نہیں کیا بلکہ صحرائی علاقے میں چھوڑ دیا تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے سبق نیوز کے مطابق خاتون کے شوہر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ’وہ نفسیاتی مریض اور ایک ہسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔
کویت میں پبلک پراسیکیوشن نے خاتون کے شوہر سے تفتیش جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شوہر دوران سفر اپنی اہلیہ کو ایک سعودی ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ میں چھوڑ کر کویت فرار ہوگیا تھا، اہل خانہ کو بتایا کہ وہ کہیں لاپتہ ہوگئی ہے۔
کویتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے خاتون کے لاپتہ ہونے پر شوہر سے تحقیقات کیں تو اس نے اپنی اہلیہ کو ایئرپورٹ پر چھوڑنے کا اعتراف کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس کی موت کیسے ہوئی۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اپنے کویتی ہم منصب کو صحرائی علاقے میں کویتی شہری کی نعش ملنے کی پیش رفت سے آگاہی فراہم کی۔
یاد رہے کہ مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک خلیجی خاتون جو اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب آئی تھی، کہیں لاپتہ ہو گئی ہیں۔اطلاع ملنے پرپولیس نے خاتون کو تلاش کرنا شروع کردیا تھا۔
نومنتخب برطانوی وزیر اعظم اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھا لیا
پولیس ترجمان نے بتایا کہ خاتون کی تلاش کے دوران ایک پولیس پارٹی کو الجبیل کے شمالی صحرائی علاقے میں خاتون کی نعش ملی جسے ایمبولینس کے ذریعے ریجن کے ہسپتال پہنچا کر سرد خانے منتقل کردیا گیا۔