تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

کویتی حکومت نے غیرملکی اساتذہ کو خوش خبری سنا دی

کویت سٹی : کویتی حکومت نے ہزاروں غیر ملکی اساتذہ کو رہائشی اقاموں میں تجدید کی خوش خبری سنادی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے وبا کے باعث دیگر ممالک میں پھنسنے والےغیر ملکی اساتذہ کے ریزیڈنٹ پرمٹ ویزہ کی تجدید کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت 17 ہزار اساتذہ کے رہائشی اقاموں کی تجدید کی جائے گی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کے مختلف شعبوں سے وابستہ اساتذہ اور منتظمین سمیت وزارت تعلیم کے دیگر ملازمین کے رہائشی اقاموں کی تجدید کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ کویتی حکومت نے ریاست سے باہر پھنسنے ہوئے غیر ملکی اساتذہ کی واپسی کی تاریخ طے کردی تھی، ‏کویتی حکومت کا کہنا تھا کہ مذکورہ اساتذہ یکم اگست سے نئے ورک ویزوں پر ملک میں داخل ‏ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب کویت نے ویکسینیشن مرحلے کے باوجود شہریوں کی وبا سے تحفظ اور سلامتی کے لیے ‏غیرملکیوں کی آمد پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -